کورونا وائرس، کاروبار کے آغاز پرڈالر پاکستان میں مزید مہنگاہو گیا

کراچی (پی این آئی )کورونا وائرس نے قیمتی جانوں کے بعد اب معیشت کو بھی نگلنا شروع کر دیاہے ، پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے جس کے بعد ڈالر واپس 159 روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز کے دوران ڈالر

کی قدر میں 50 پیسے اضافہ دیکھنے میں آ یاہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 159 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ضروری مشینر ی اور دیگر چیزوں کی درآمد میں آسانی پیداکرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کر دی ہے ،سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمی کے بعد شرح سود 11 فیصد پر آگئی ہے۔اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.75 فیصد کمی کردی تھی جس کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے کم ہوکر 12.50 ہوگئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close