پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حکومتی فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اب پیٹرول 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کے فیصلے سمیت مختلف

شعبہ جات کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا اور اب وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 107 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل 62 روپے 51 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 77 روپے 45 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close