لاک ڈاؤن کے باوجود ملک بھر میں بینکوں کی تمام برانچز کھولی جائیں گی،اسٹیٹ بینک

(پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ صارفین کی سہولت کیلئے لاک ڈاؤن کے باوجود ملک بھر میں بینکوں کی تمام برانچز کھولی جائیں گی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بینکوں کے کام کرنے کے اوقات کارمیں تبدیلی کی گئی ہے لہٰذا تمام بینک برانچز صبح 10 بجے کام کا آغاز

کریں اور شام ساڑھے 4 بجے بینک بند کردیں۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ تمام بینکوں میں صرف ضروری اسٹاف کے ساتھ کام کریں، بینک میں کورونا وائرس کی نشاندہی پر اس برانج کو فوری طور پر بند کردیں اوراسٹیٹ بینک کو مطلع کریں۔مرکزی بینک نے ہدایت کی ہے کہ اے ٹی ایم کے ذریعے صارفین کو کیش سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے، صارفین کو آن لائن سہولت میں کوئی تعطل نہ ہو، تمام بینک ملازمین شناختی کارڈ اور بینک کا کارڈ ساتھ رکھیں جبکہ بینکوں کوکیش پہنچانے والی گاڑیاں بھی شناختی کارڈ اورکمپنی کارڈ ساتھ رکھیں۔کورونا وائرس کے حوالے سے پیشگی اقدامات،علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام بینک صارفین کو صاف ستھرے اور جراثیم سے پاک نوٹ فراہم کریں گے۔مرکزی بینک نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسپتالوں، کلینکس سے آنے والے کرنسی نوٹوں کو اکھٹا کرکے قرنطینہ میں رکھا جائے گا، انہیں صاف کیا جائے گا تاکہ وائرس زدہ نوٹ مارکیٹ میں دوبارہ نہ جائیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد ملک بھر میں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اس وقت تک ملک میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 884 افراد متاثر ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close