کورونا وائرس،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

واشنگٹن (پی این آئی ) آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کچھ اضافہ ریکارڈ کی گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں چار فیصد اضافہ ہواہے جس کے بعدا مریکی خام تیل 26 ڈالر 33 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہو رہاہے جبکہ برطانوی خام تیل دو فیصد مہنگا ہونے کے بعد 29 ڈالر فی

بیرل کی سطح پرپہنچ گیاہے ۔دوسری جانب پاکستان کی سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروبار کے آغاز میں اچھی خبر آئی لیکن یہ بہتری مسلسل برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس میں ایک بار پھر مندی کا رجحان شروع ہو گیا ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہوا تو 100 انڈیکس 30 ہزار 129 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں ایک دم تیزی شروع ہوئی اور انڈیکس 30 ہزار 911 پوائنٹس پر آ گیا تاہم یہ تیزی کا سفر مسلسل برقرار نہیں رہا اور اس وقت انڈیکس 13 پوائنٹس کمی کے ساتھ 30 ہزار 116 پوائنٹس پر واپس آ گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close