عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتیں، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 19 روپے ہوگئی

لاہور (پی این آئی) خام تیل کے تازہ نرخوں کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 19 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ کا شکار خام تیل 20 ڈالرز فی بیرل کی کم ترین سطح تک آگیا، پاکستان کو 4 سے 5 ارب ڈالرز کا فائدہ ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے باعث امریکا میں خام تیل

کے نرخ 18 سال کی کم ترین سطح پر آگئے ۔بتایا گیا ہے کہ نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 6.58 ڈالر (24.4 فیصد ) گر کر 20.37 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔ جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 3.85 ڈالر (13.4 فیصد ) کمی کے ساتھ 24.88 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتیں مزید گریں گی۔ سعودی حکومت تیاری کر رہی ہے کہ تیل کی قیمتیں فی بیرل 20 ڈالر سے بھی نیچے آجائیں اور عین ممکن ہے کہ خام تیل کی فی بئیرل قیمت 12ڈالر ہو جائے۔بتایا گیا ہے کہ اس وقت خام تیل کی فی بیرل قیمت 20 ڈالر ہے، ایک بیرل میں 159 لیٹر ہوتے ہیں، یوں اگر ایک بیرل خام تیل سے 159 لیٹر پیٹرول نکالا جائے تو اس کی قیمت 19 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔ اگر پاکستانی حکومت 20 ڈالر بی بیرل کے حساب سے خام تیل کی خریداری کرے تو ٹیکسز اور دیگر اخراجات شامل کر کے پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 50 سے 60 روپے کی سطح پر آ سکتی ہے۔اس صورتحال میں وزیراعظم عمران خان نے بھی کچھ روز قبل پٹرول کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ لی تھی اور عندیہ دیا تھا کہ ملک میں جلد پٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت خام تیل کی خریداری کیلئے ہیجنگ فارمولا یعنی ایک فکس قیمت پر طویل عرصے کیلئے تیل کی خریداری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس فارمولے کے تحت ملک میں ناصرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیتوں میں کمی ہوگی، بلکہ اس باعث مہنگائی کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close