کرونا وائرس ،نامور بینک نے صارفین کیلئے پاکستان میں ناقابل یقین بینکنگ نظام متعارف کروا دیا

کراچی(پی این آئی)کورونا وائرس کے حالیہ پھیلاو نے معیشتوں کو مفلوج کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے معاشی نظام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ پاکستان میں 257 مثبت کیسز موجود ہیں اور پاکستان میں کام کرنے والے اداروں کی زیادہ تر تعداد agility ماڈل کی جانب مڑ چکی ہے۔ اس مہلک وائرس کے پھیلاو¿

سے بچنے کے لئے 60 سے زائد کمپنیوں نے منگل کو اپنے ملازمین کے لئے گھر سے کام کرنے کا اعلان کیا۔ان کمپنیوں کی فہرست میں کسی بینک کا ذکر نہیں، تمام بینک کھلے ہیں اور معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔بروز منگل ٹویٹر پر رجحان دیکھنے میں آیا جس میں صارفین کو اپنے گھر سے بینکنگ خدمات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے جے ایس بینک کو سراہا گیا۔ #JSBankcares اور #bankfromhome نے اسے ٹویٹر پر زیادہ مقبول بنا دیا ہے۔تیزی سے ترقی کرنے والے بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تمام صارفین پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے گھر سے بینکنگ خدمات استعمال کریں جبکہ بینک نے انٹرنیٹ، موبائل اور اے ٹی ایم بینکاری پر تمام چارجز معاف کر دیئے ہیں۔ضرورت کے وقت جب تحفظ اور حفظان صحت کو اولین اہمیت حاصل ہے، جے ایس بینک اس مہلک وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے اپنے تمام صارفین کو معاشرے میں ایک دوسرے سے دور رہنے اور برانچوں کا دورہ کرنے سے اجتناب کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔جے ایس بینک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے یہ خوشخبری سنائی۔ یہ وہ چیز ہے جس سے ہمیں سیکھنا چاہئے کہ اپنے ادارے کو کس طرح ادارہ جاتی نکتہ نظر کی بجائے صارف پر مبنی نکتہ نظر کی جانب آگے بڑھانا چاہئے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close