ڈالر کی اُونچی ا ُڑان،انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید مہنگا

کراچی(پی این آئی ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30 پیسے کے اضافے سے158.20 روپے سے بڑھ کر158.50 روپے اور قیمت فروخت 40پیسے کے اضافے سے158.50 روپے سے بڑھ

کر158.90 روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے157 روپے سے بڑھ کر157.50 روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 158.50 روپے مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 171روپے سے بڑھ کر 171.50رو پے ہوگئی اور قیمت فروخت175روپے سے گھٹ کر174.50رپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید2.50روپے کی کمی سے190.50روپے سے گھٹ کر188روپے اورقیمت فروخت194.50روپے سے گھٹ کر193روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.80روپے سے گھٹ کر40.70روپے ہوگئی اورقیمت فروخت 41.50 روپے برقرار رہی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.80روپے مستحکم رہی اورقیمت فروخت42.50روپے سے بڑھ کر 42.60 روپے ہوگئی، چینی یوآن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے مستحکم رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں