سنگاپور(پی این آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ منگل کوتیل کی قیمت میں ایک ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کورونا وائرس اور روس اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا سلسلے میںٹھرائو آیا ہے اورعالمی
مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں ایک ڈالرفی بیرل کااضافہ ہواہے تاہم سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ دو ماہ یعنی اپریل اور مئی میں تیل کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے پر عمل کرے گا، اور تیل کی تیس ڈالر فی بیرل قیمت بہت مناسب ہے۔رائٹرز کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ آئل) کی قیمت میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد یعنی پچپن سینٹ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک بیرل کی قیمت تیس اعشاریہ ساٹھ ڈالر ہوگئی ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں تین اعشاریہ سات فیصدیعنی ایک اعشاریہ چھ ڈالر فی بیرل کااضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے بعد تیل کی فی بیرل قیمت انتیس اعشاریہ76ہوگئی ہے۔امریکا کاکہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں ہونے والی اس نمایاں کمی سے وہ اپنے سٹریٹجسٹ پیٹرولیم ریزورکو مکمل کرے گا جبکہ دیگر ممالک بھی اس طرح کے اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ایگزی کارپس کے چیف مارکیٹس سٹریٹجسٹس سٹیفن انز کہتے ہیں اگر امریکااور دیگر ممالک نے اپنے ذخائر بھر لئے تو تیل کی قیمتیں بڑے پیمانے پرمزید گراوٹ کا شکارہوجائیں گی اس لئے عالمی منڈیاں کوشش کریں گی کہ صورتحال مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے سعودی عرب اور روس کے درمیان کشیدگی ختم ہوجائے ۔رائٹرز کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں تیل کی طلب میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے روس اور سعودی عرب میں پیداوار پر اختلافات ہوئے ہیں جس پردونوں میں تیل کی قیمتوں پر جنگ شروع ہوگئی ہے۔سعودی ارامکو کاکہنا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار میں اضافے کے منصوبے پر اپریل کے بعد مئی میں بھی عملدرآمد جاری رکھیں گے اورتیل کی 30ڈالرز فی بیرل انتہائی مناسب قیمت ہے۔سی ایم سی کی مارکیٹس سٹریٹجسٹس مارگریٹ یانگ کہتی ہیں کہ تیل کی طلب اور رسد کے توازن میں اس قدر عدم استحکام کے باوجود روس اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں کمی نہیں ہوئی۔دنیا بھرمیں سفری پابندیوں ، سرحدی کنٹرول اور فضائی سفر کی بندش سے تیل کی کھپت میںبڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے تاہم دونوں ملک اس کے باوجود تیل کی پیداوار بڑھانے پر مصر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں