کرونا وائرس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی, سرمایہ کاروں کو بڑا نقصان، صورتحال انتہائی تشویشناک

کراچی(پی این آئی)کرونا وائرس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان جاری ہے ، 100 انڈیکس 2164 پوائنٹس کمی کے بعد 33ہزار 896پوائنٹس کی سطح تک گرگیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا اور 100 انڈیکس میں شدید مندی ریکارڈکی گئی،

شدید مندی کےباعث مارکیٹ میں ٹریڈنگ پینتالیس منٹ کیلئے روک دی گئی .ٹریڈنگ کے بحالی کے بعد بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 1938 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار 124 پوائنٹس پر آگیا. کاروبار کے دوران 100انڈیکس 2211 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 34ہزارپوائنٹس کا لیول ٹوٹ گیا اور 33ہزار848 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، 100انڈیکس میں 6.13فیصدکی کمی ہوئی. دوسری جانب ایشیائی حصص بازاروں میں شدید مندی کارجحان برقرار ہے، جاپانی اسٹاکمارکیٹ میں540پوائنٹس، ہانگ کانگ انڈیکس میں1235پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ تمام چینی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی جارہی ہے. یاد رہے گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 3 دن ٹریڈنگ ہالٹ لگایا گیا تھا، پیر، جمعرات، جمعہ کے روز مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا تھا، گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز جمعہ کو کاروبار کا اختتام 104 پوائنٹس کمی کے ساتھ 36 ہزار 60 پوائنٹس پر ہوا تھا. خیال رہے گزشتہ دوماہ میں انڈیکس میں بیس فیصدتک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے. کرونا وائرس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان جاری ہے ، 100 انڈیکس 2164 پوائنٹس کمی کے بعد 33ہزار 896پوائنٹس کی سطح تک گرگیا.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close