2025میں سپرپاور بننے کے خواب دیکھنے والا چین قدر ت کا ایک جھٹکا بھی برداشت نہ کر سکا، 30سالوں بعد صنعتی پیداوار میں کتنی بڑی کمی ہو گئی؟ہوشرباتفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس کے باعث چین کی صنعتی پیداوار میں گزشتہ 30 برسوں میں پہلی بار 13.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے بعد چین کی صنعتی پیداوار، سرمایہ کاری اور قیمتوں میں کمی آئی ہے۔رواں سال جنوری اور فروری میں چین کی برآمدات 17.2

فیصد کم ہوئی ہیں جبکہ امریکہ کے ساتھ تجارت سکڑ کر 40 فیصد تک رہ گئی ہے۔معاشی ماہر آئرس پینگ کے مطابق تیس سال قبل جنوری 1990 میں چین کی صنعتی پیداوار میں 21.1 فیصد کمی آئی تھی۔کورونا وائرس کے عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات ماہرین کے اندازوں سے کئی زیادہ ہیں۔اے ایف پی کے مطابق چین نے حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے فیکٹریوں اور دفاتر میں ملازمین کو آنے سے روک دیا تھا جس کے باعث صنعتی پیداوار متاثر ہوئی۔ خریداروں کو بھی باہر نکلنے کے بجائے گھروں تک محدود رہنے کا کہا گیا تھا۔چین کے قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔چین نے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے مسافروں کو چودہ دنوں کے لیے مرکزی قرنطینہ سینٹر میں رکھنے کا کہا ہے۔ اس سے قبل چین پہنچنے پر مسافروں کو اپنے گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت تھی۔ لیکن حالیہ فیصلے کے بعد بیجنگ ایئر پورٹ پر اترنے والے تمام مسافروں کو صرف ’مخصوص حالات‘ میں گھر بھیجا جائے گا جبکہ دیگر کو مرکزی قرنطینہ سینٹر میں دو ہفتوں کے لیے رکھا جائے گا۔دوسری جانب امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں نائٹ کلب اور ریسٹوران 31 مارچ تک بند کرنے کے احکامت جاری کر دیے گئے ہیں۔ نیویارک کے بعد لاس اینجلس نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے تمام تفریحی مقامات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔جرمنی کی سب سے بڑی سیاحتی کمپنی ’ٹی یو آئی‘ نے اپنے آپریشن معطل کرتے ہوئے حکومت سے معاشی مدد کی درخواست کی ہے۔ ٹی یو آئی کے سو سے زیادہ ممالک میں دفاتر ہیں اور دنیا بھر میں 70 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔ ٹی یو آئی کی ایئرلائن، کروز شپس اور سینکڑوں ہوٹل اس فیصلے سے متاثر ہوں گے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار 213 ہو گئی ہے۔اے ایف پی کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اٹلی میں ایک دن میں 368 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close