ایک ہی ماہ میں بجلی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ، فی یونٹ کتنی قیمت بڑھ گئی؟ پاکستانیوںکیلئے بری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی حوالے سے درخواست نیپرا میں جمع کر رکھی ہے جس میں فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت

میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ماہ نومبر کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 0.98روپے اضافے کے حوالے سے نیپرا 25مارچ کو سماعت کرے گا۔ ایف پی اے کی مد میں ماہ دسمبر کیلئے سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2.01 روپے اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ جنوری 2020 کیلئے سی پی پی اے نے فی یونٹ قیمت میں 1.48 روپے اضافے کی درخواست کی ہے۔اس کے علاوہ بجلی کی فی یونٹ اضافے کے حوالے سے سی پی پی اے کی درخواستوں پر سماعت 25 مارچ کو نیپرا میں ہو گی۔سی پی پی اے کے مطابق ماہ نومبر میں 7 ارب 20 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی،کل لاگت 25 ارب روپے رہی ہے۔ماہ دسمبر میں 7 ارب 30 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی،کل لاگت تقریبا 47 ارب روپے رہی۔جنوری 2020 میں 7 ارب 33 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، کل لاگت تقریبا 53 ارب روپے رہی۔خیال رہے کہ نومبر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 0.98 روپے اضافے کے حوالے سے نیپرا نے 11 فروری کو فیصلہ موخر کردیا تھا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی حوالے سے درخواست نیپرا میں جمع کر رکھی ہے جس میں فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close