ڈالر کے پر کٹ گئے ، امریکی کرنسی دھڑام سے نیچے آگری، روپے کی قدر میں اچانک تیز ی سے اضافہ

کراچی (پی این آئی) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں2.15روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1.50روپے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں پاکستانی

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید2.15روپے کی کمی سی158.65روپے سے گھٹ کر156.50روپے اور قیمت فروخت158.85روپے سے گھٹ کر157روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سی157.50روپے سے گھٹ کر156روپے اورقیمت فروخت158.50روپے سے گھٹ کر157روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید173.50روپے سے گھٹ کر172روپے اورقیمت فروخت176روپے سے گھٹ کر175روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید198روپے سے گھٹ کر192روپے اورقیمت فروخت201.50روپے سے گھٹ کر197روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے سے گھٹ کر40.75روپے اورقیمت فروخت41.30روپے سے گھٹ کر41.20روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.10روپے سے گھٹ کر41.80روپے اورقیمت فروخت42.40روپے سے گھٹ کر42.30روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20روپے اور22.50روپے مستحکم رہی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close