پاکستان سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار، کاروبار 45 منٹ کے لئے معطل کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی ) سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار، کاروبا 45 منٹ کے لئے معطل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز میں سٹاک مارکیٹ چند لمحات میں کریش کر گئی۔ 100 انڈیکس کے 1685 پوائٹنس گر گئے۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ شدید مندی دیکھتے ہوئے ایک ہفتے میں

تیسرے بار ٹریڈننگ روک دی گئی ۔ 1658پوائنٹس کی کمی سے 100 ایڈیکس 34 ہزار 273 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔کرونا وائرس کے باعث نہ صرف پاکستان بلکے عالمی مندی میں بھی سٹاک مارکیٹ گراؤ کا شکار ہے۔ بھارت کے سٹاک مارکیٹ بھی ایک دن میں 2ہزار سے زائد پوائنٹ گر گئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو عالمگیر وبا قرار دینے اور امریکا کی جانب سے یورپ پر سفری پابندی عائد کرنے کے پیش نظر مقامی اسٹاک مارکٹ پر عالمی منڈیوں کی صورتحال کے اثرات ہیں. گزتہ روزپاکستان میں اسٹاک کو ایک مرتبہ پھر دھچکے کا سامنا کرنا پڑا اورجمعرات کو کاروبار شروع ہونے کے بعد سہ پہر تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار 324 پوائنٹس کی کمی کے بعد کاربار بند کردیا گیا. اس سے تین روز قبل پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک دہائی سے زائد عرصے میں ایک دن میں ہونے والی سب سے بڑی کمی کا سامنا کیا تھاگزشتہ روز صبح 12 بج کر 4 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3.02 فیصد کم ہو کر 36 ہزار 567.61 کی سطح پر آگیا تھا. تاہم اس کے بعد بھی مارکیٹ میں مزید مندی کا رجحان سامنے آیا اور دوپہر 2 بجکر 15منٹ پر اس میں 3.24 فیصد یعنی ایک ہزار 248 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close