عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر کریش،بڑی خبر آگئی

دبئی(مپی این آئی)ایک طرف دنیا بھر میں پھیلی موذی کورونا وائرس کی وباءاور دوسری طرف سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل قیمتوں بارے جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تاریخی پستی کو چھو رہی ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کریش کر

گئیں۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.91ڈالر فی بیرل یا 5.3فیصد کی کمی ہوئی جس سے اس کی قیمت 33.88ڈالر فی بیرل پر آ گئی اور اس کی ٹریڈنگ اسی قیمت کے آس پاس ہوتی رہی۔یو ایس کروڈ آئل کی قیمت میں 1.74ڈالر فی بیرل یا 5.3فیصد کمی ہوئی جس سے اس کی قیمت 31.24ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔رواں سال جنوری میں تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر تھی جس کے بعد اب تک اس میں 50فیصد تک کمی واقع ہو چکی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی ایک وجہ امریکہ کی طرف سے یورپی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بھی بتایا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یورپ پر سفری پابندیاں بھی لگائیں گے۔ان عوامل کے پیش نظر مارکیٹ کے ذرائع امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ مستقبل قریب میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close