ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ ،سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گی

لاہور (پی این آئی )انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے ہوشرباض اضافہ ہو گیاہے اور ڈالر سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے باعث ڈالر 158 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 70

پیسے پر پہنچ گیاہے ۔ قیمت میں اضافے سے ڈالر 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔چار روز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 46 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی پاکستانیوں کیلئے اچھی خبریں نہیں ہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز میں ہی اچھی خاصی مندی نے مارکیٹ کو جکڑ لیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کاآغاز ہواتو 100 انڈیکس 37 ہزار 673 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیا اور انڈیکس 537 پوائنٹس گر گیا۔ کمی کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 135 پوائنٹس کی سطح پر آن پہنچا ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور آج بھی امریکی خام تیل سستا ہو گیاہے ، امریکی خام تیل کی قیمت 31 ڈالر 65 سینٹ جبکہ برینٹ کروڑ کی فی بیر ل قیمت 34 ڈالر 27 سینٹ ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو روز میں سٹاک مارکیٹ 38 ہزار اور 39 ہزار کی نفیساتی حد کھو چکی ہے جس کے باعث کاروباری افراد میں پریشانی کا عالم ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close