سٹاک مارکیٹ سےاچھی خبریں آنا شروع پاکستان کی کیاصورتحال ہے؟ جانئے

کراچی (پی این آئی) کئی دن بعد سٹاک مارکیٹ سےاچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج دوسرے روز بھی تیزی دیکھی جارہی ہے،دن کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زیادہ کااضافہ دیکھا گیا ہے اور انڈیکس اڑتیس ہزار کی سطح عبور کرچکا ہے۔کاروباری دن کا آغاز

37ہزار695.75سے ہوا جو529.93پوائنٹس اضافے کے بعد 38,273.53تک پہنچ گیا۔سٹاک ایکسچینج میں اس وقت 100انڈیکس 38ہزار225.68پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ صورتحال میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں مجموعی طور پر ایک اعشاریہ 39فیصدبہتری دیکھنے کو ملی ہے۔دوسری جانب دیگر ایشیائی ریاستوں میں بھی کاروبار حصص میں بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں جو گزشتہ کچھ روز سے تیل کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے بری طرح نقصان اٹھارہی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں