ایف بی آر فرنیچر انڈسٹری کے مسائل فوری طور پر حل کرے، اجمل بلوچ کا اسلام آباد فرنیچرایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب 

اسلام آباد (پی این آئی ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تیل کی مارکیٹ کریش کرگئی ہے اور ستر ڈالر فی بیرل سے ریٹ اٹھائیس ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے جوکہ گزشتہ تیس برس کی کم ترین سطح پر ہے حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتیں عالمی منڈی کی مناسبت سے کم کرے۔ یہ مطالبہ انہوں نے اسلام آباد فرنیچر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان میں اقتصادی کساد بازاری جاری ہے اور فرنیچر انڈسٹری بھی گوناگوں مشکلات کا شکار ہے اور ایریا کے حساب سےٹی آر 1اورٹی آر 2سے متاثر ہے کیونکہ فرنیچر شوروم اور سٹور کے لئے بڑی جگہ درکار ہوتی ہے لیکن کاروبار کم ہوتا ہے، فرنیچر انڈسٹری سے بے شمار کاروباری افراد منسلک ہوتے ہیں ایف بی آر فوری طور پر فرنیچر انڈسٹری کے مسائل حل کرے۔ فرنیچر ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر عامر رضاشیخ، سینئر نائب صدر محمد جمیل، نائب صدر ضیاء الرحمان، جنرل سیکرٹری صابر اعوان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابو اسامہ، جوائنٹ سیکرٹری  حامد رضا، انفارمیشن سیکرٹری واجد رحمن، فنانس سیکرٹری حامد رضانے حلف اٹھایا۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے حلف لیا۔ پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے چیئرمین تاج عباسی اور صدر زاہد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close