اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق خسرو بختیار سے کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے ملاقات کی جس میں یوریا کھاد کی 50 کلوگرام بیگ کی قیمت 2040 روپے سے کم ہوکر 1665 روپے طے پا گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کے ساتھ کسان اتحاد کے
صدر خالد محمود کھوکھر نے تفصیلی ملاقات کی اور ملک میں کسانوں کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا اور کسانوں کے مسائل زیر غور آئے۔وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کسانوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی،ملاقات میں کھاد کی قیمتوں کے علاوہ کپاس کے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔یوریا کھاد کی 50 کلو بیگ کی قیمت میں 375 روپے کمی واقع ہوئی،یوریا کی قیمت میں کمی جی آئی ڈی سی میں چھوٹ کی وجہ سے ہوئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں