چینی کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا، فی کلو قیمت کتنی بڑی گئی؟

لاہور (پی این آئی)عمران خان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، ایک ہفتے کے دوران چینی تین روپے پچاس پیسے مہنگی کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں شوگرملز مالکان پر حکومت کی گرفت بہت زیادہ کمزور ہو گئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران چینی کی

قیمت میں تین روپے پچاس پیسے اضافہ کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ چینی کے پچاس کلو کے تھیلے کی قیمت 3825 روپے ہو گئی ہے۔ مارکیٹ میں چینی ایک مرتبہ پھر تجاوز کر گئی اور مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت اسی سے بیاسی روپے فی کلو ہوگئی۔ اس حوالے سے شوگر ڈیلرز نے کہا کہ گذشتہ ماہ حکومت نے شوگر مافیا کو لگام ڈالی تو چینی کی قیمت میں کمی ہوئی تھی لیکن اب پھر سے اضافہ کیا گیا ہے۔انھوں نے اکہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر شوگر مافیا کو لگام نہ ڈالی تو چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔واضع رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں کی منظوری دے دی گئی تھی۔ وزیراعظم نے اے سی سی کے چینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کردیا تھا۔اس کے علاوہ کابینہ نے چینی کی درآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔ دالوں پرامپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا تھا۔اجلاس میں 50 ہزار نوجواں کو یوتھ اسٹورز کے لیے قرض دینے کی منظوری دے دی گئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کرنے کی مخالفت کردی تھی۔ اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی کے معاملے پر عوام کو پریشان ہونے نہیں دونگا، ملک بھر میں دالوں کی قیمت کم کردی جائیگی، عوام پر مہنگائی کا پہلے ہی بہت بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close