عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 80روپے فی لیٹر کر دی جائے

اسلام آباد(پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوتے ہی شہریوں نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔اسی پر بات کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت کم از کم 80 روپے فی لیٹر ہونی چاہیئے۔اگر پٹرول کی قیمت کم ہو گی تو اس سے مہنگائی میں کمی آئے گی اور اس کی

ہمیں بہت زیادہ ضرورت ہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو شہریوں کا خیال کرنا چاہیئے اور پٹرول کی قیمتوں کو کم کرنا چاہیئے کیونکہ عوام کو اس سے ریلیف ملے گا۔ یاد رہے کہ حکومت نے اوگرا کو پٹرول کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز پیش کر دی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کا فیصلہ آج آ جائے گا اور کل سے اس پر عمل کیا جائے گا۔کچھ دن قبل تجویز پیش کی گئی تھی کہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی لائی جائے لیکن اب پیش کردہ سمر ی میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا تذکرہ ہوا ہے۔حکومت کی اس تجویز کے بعد شہریوں نے بھی امیدیں لگا لی ہیں کہ شاید ان کو اب پٹرول کی قیمت کم دینا ہو گی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔اگر ہم پٹرول کی قیمت کم کر دیں گے تو مہنگائی خود ہی کم ہو جائے گی۔حکومت کو عوام کا خیال رکھنا چاہیئے۔شہریوں کی جانب سے مزید التجا کی گئی ہے کہ پٹرول کی قیمت 80 روپے فی لیٹر تک آنی چاہیئے کیونکہ ہمارے ساتھ ہمیشہ ایسا ہوتا رہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرول کہ قیمت کچھ اور ہوتی ہے،لیکن ہمیں مہنگے داموں پٹرول خریدنا پڑتا ہے۔اگر حکومت چاہتی ہے کہ وہ عوام کوریلیف دے تو پٹرول کی قیمت کم از کم 80 روپے فی لیٹر تک لے آئے، اس سے مہنگائی بھی ختم ہو جائے گی اور بنیاد ی مسائل کا بھی حل نکل آئے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close