چھٹیوں میں اضافہ

ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت کے پیشِ نظر صوبائی حکومتوں نے تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلے کر لیے ہیں، جن کے تحت کہیں تعطیلات میں توسیع تو کہیں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر
شدید سرد موسم کے باعث آزاد کشمیر حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے اب 17 جنوری تک بند رہیں گے۔

سندھ
سندھ حکومت نے سردی کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز 26 جنوری تک صبح 9 بجے کھلیں گے، جبکہ چھٹی معمول کے مطابق ہوگی۔ یہ فیصلہ دو ہفتوں کے لیے نافذ العمل ہوگا۔

پنجاب
پنجاب حکومت نے بھی طلبہ کی صحت اور موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق اسکول اور کالجز اب 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات طلبہ کو شدید سردی کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close