سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری،بڑی رعایت مل گئی
آزاد جموں و کشمیر حکومت نے سرکاری نوکری کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی بالائی حد میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب امیدوار 41 سال تک سرکاری نوکری کے لیے اہل ہوں گے۔یہ بھی پڑھیے: بینظیر بھٹو کی برسی پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلانوزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں ایک سال کی رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میں اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد نئی عمر کی حد فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 40 سال مقرر تھی۔ عمر کی حد میں اضافے کے اس فیصلے سے ان امیدواروں کو فائدہ پہنچے گا جو ایک سال کی وجہ سے سرکاری ملازمت کے لیے نااہل قرار پاتے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






