سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی گاڑی پیر کے روز ہٹیاں بالا کے علاقے میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق راجہ فاروق حیدر اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے چارسدہ کے کھلانہ جانے کے لیے سفر کر رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے ایک کییری ڈبے سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔ ٹکر کی زد میں آنے کے بعد گاڑی بے قابو ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے سابق وزیر اعظم سمیت گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔
حادثے میں گاڑی کو بھی زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ راجہ فاروق حیدر اور دیگر مسافر اس واقعے کے بعد محفوظ حالت میں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






