آزاد کشمیر کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کون کون شامل ؟ جانئے

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے بعد ان کی 20 رکنی کابینہ کے ارکان نے بھی حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ کے 20 ارکان سے حلف لیا، جس میں وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے بھی شرکت کی۔ تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد کی گئی۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان چوہدری کی علالت کے باعث اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے حلف لیا۔ کابینہ میں سردار جاوید ایوب، میاں وحید، جاوید بڈھانوی، ملک ظفر، دیوان چغتائی، چوہدری ارشد، قاسم مجید، ضیا القمر، چوہدری رشید، نبیلہ ایوب، رفیق نیئر، یاسر سلطان، بازل نقوی، عامر یاسین، محمد حسین چوہدری، اخلاق فہیم، اختر ربانی اور علی شان سونی شامل ہیں۔

گزشتہ روز وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا جس کے لیے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے حلف لیا۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مشکل دور میں یہ ذمہ داری نبھانا آسان کام نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close