آزاد کشمیر اسمبلی میں انورالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم منتخب

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے اور راجہ فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ اسمبلی میں ہونے والے ووٹ میں انہیں 36 ووٹ ملے جبکہ مخالفت میں صرف 2 ووٹ ڈالے گئے۔

تحریک عدم اعتماد سردار جاوید ایوب اور چوہدری قاسم مجید نے دیگر اراکین کے ہمراہ پیش کی تھی۔ نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کل ہونے کا امکان ہے۔ چونکہ صدر آزاد کشمیر علالت کی وجہ سے حلف نہیں لا سکیں گے، اس لیے اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نئے وزیر اعظم سے حلف لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close