آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ تحریک پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی ہے، جس پر سترہ سے زائد اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔
تحریک کے ساتھ ہی اسپیکر اسمبلی سے فوری اجلاس بلانے کی درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے۔ آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسپیکر تین سے سات دن کے اندر نئے وزیراعظم کے انتخاب کا اجلاس طلب کرنے کے پابند ہیں۔
پیپلز پارٹی نے فیصل ممتاز راٹھور کو نئے وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا ہے۔ موجودہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق، جو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے، بعد ازاں دیگر جماعتوں کی حمایت سے وزیراعظم بنے تھے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ہی ان سے حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین کی بڑی تعداد ناراض ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






