پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد شخصیت کا نام سامنے آ گیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم نامزد کر دیا ہے۔ پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے” اور وہ کشمیریوں کے لیے آسانیاں لے کر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ فیصل راٹھور جو پیپلز پارٹی کے آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں، پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ باہمی مشاورت سے فیصلے کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close