پہلگام میں 26 معصوم انسانوں کا قتل عام بدترین ظلم تھا، صدر کشمیر گلوبل کونسل فاروق صدیقی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

پہلگام میں 26 معصوم انسانوں کا قتل عام بدترین ظلم تھا، صدر کشمیر گلوبل کونسل فاروق صدیقی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیویارک(پ ر) صدر کشمیر گلوبل کونسل فاروق صدیقی نے کہا ہے کہ پہلگام میں 26 معصوم انسانوں کا قتل عام بدترین ظلم تھا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

کشمیر کے دلیر بیٹے سید عادل حسین شاہ نے نہتے سیاحوں کو بچانے کے لیے عسکریت پسندوں کے ہاتھ سے بندوق چھینتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ سید عادل شاہ کی بے لوث خدمت اور خلق خدا کے لیے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا – انسانیت کی اس بے لوث مثال کو قائم کرنے پر سید عادل شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، کشمیری مہمان نواز قوم ہیں ، ہماری روایات میں ہے کہ کبھی نہتے لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا ، اس طرح کے واقعات پرامن جدوجہد آزادی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے ،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ صدر کشمیر گلوبل کونسل فاروق صدیقی نے کہا ہے کہ چند نادیدہ قوتیں کشمیریوں کو دہشت گرد یا بنیاد پرست ثابت کرنے کی کوشش میں لگی ہیں، سید عادل حسین شاہ کی بہادری اس بات کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ کشمیری انسانیت کو اپنی ذات پر مقدم رکھتے ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد فرقہ وارانہ منافرت کی نہیں بلکہ آزادی، وقار، انصاف اور امن کے لیے ہے۔کشمیر گلوبل کونسل اس عظیم قربانی پر سید عادل حسین شاہ کو سلام پیش کرتی ہے، سید عادل حسین شاہ کو بے لوث قربانی کے پیش نظر بہادی کے تمغے سے نوازا جائے ، انہوں نے کہا کہ دنیا پر واضح کررہے ہیں کہ ہم امن پسند قوم ہیں ، بنیاد پرستی سے کشمیریوں کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ، کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد پائیہ تکمیل کو پہنچے گی ، دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ادارک کرتے ہوئے خطے کے پائیدار امن کے لیے حق خودارادیت کا درینہ مطالبہ پورا کرے ، انھوں نے پہلگام واقعہ میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا  ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close