وزیراعظم آزاد کشمیر نے خود کو پیش کرنے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم آزاد کشمیر نے خود کو پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مظفر آباد:وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں۔

قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ازلی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے سب سے پہلے میں خود کو پیش کروں گا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ حکومت نے ایک ارب کا ایمرجنسی رسپانس فنڈ قائم کر دیا ہے، خوراک، ادویات اور بنیادی ضروریات کے لیے انتظامات کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close