مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما کا انتقال ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی) آزادکشمیرکے سابق قائم مقام وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن چوہدری محمد عزیز انتقال کرگئے۔

چوہدری محمدعزیز کا انتقال آج صبح اسلام آباد کے اسپتال میں ہوا، اسلام آباد میں نمازہ جنازہ کے بعد چوہدری محمد عزیز کی میت حویلی کہوٹہ روانہ کردی گئی۔نمازجنازہ میں رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ، سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، سابق وزرائے اعظم سردارتنویر الیاس، سردار عتیق اور یعقوب خان بھی شریک ہوئے۔چوہدری عزیز 3 بار ممبر اسمبلی اور سینئر وزیر رہے، ایک بار قائم مقام وزیراعظم بھی رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close