شدت 4 اعشاریہ 6، صبح سویرے آزاد کشمیر میں زلزلہ

مظفرآباد شہر اور گردونواح میں 4 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

آزاد کشمیر، ہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی سمیت جہلم ویلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز سوپور کے قریب تھا، جبکہ اس کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 11 کلو میٹر تھی۔ہٹیاں بالا میں زلزلے کے باعث سوئے ہوئے لوگ جاگ گئے اور خوف زدہ ہو کر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close