ایک اور بڑا حادثہ، کئی افراد کی جانیں لےگیا

مظفرآباد (پی این آئی)آزاد کشمیرپلندری کےنواحی علاقے میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، جیپ حادثے میں 17سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ 8افرادزخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت انسا ابرارکے نام سے ہوئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ریسکیو حکا م کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستہ ہونے کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی منتقل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close