افسوسناک حادثہ۔۔ سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

مظفرآباد(پی این آئی)آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے مظفرآباد جانے والی سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 سیاح جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

واقعہ تحصیل نصیرآباد میں دھنی آبشار کے قریب پیش آیا، حادثے میں ایک خاتون سمیت دو سیاح جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ سیاحوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال نصیرآباد منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں وادی نیلم میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ سیاحوں کا تعلق کراچی سے تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close