مظفر آباد(پی این آئی) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خطرے کی گھنٹی بجادی، شہری علاقوں کے 66 نالوں کو انتہائی خطرناک قرار دے کر آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی وارننگ جاری کردی۔
سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آزاد کشمیر میں دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر آباد شہریوں کو مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں ممکنہ سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کےنوٹس جاری کر دیے۔مظفرآباد کے گوجرہ نالہ سمیت آزاد کشمیر کے شہری علاقوں کے 66 نالوں کو انتہائی خطرناک قرار دے کر نالوں کی صفائی کا کام بھی شروع کردیا گیا۔ایس ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں اور علاقہ مکینوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں