افسوسناک حادثہ ، متعدد افراد جاں بحق ہوگئے

مظفرآباد(پی این آئی) وادیٔ نیلم میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے کے باعث 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جا رہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری جس کے باعث جیپ میں سوار 13 افراد دم توڑ گئے تاہم 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جائے حادثہ پر گھاس کاٹتےہوئے زخمی ہونے والی خاتون اور 2 بچوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close