باغ (پی این آئی)آزادکشمیرکےضلع باغ میں ٹور پر آئے اسکول کے طلباء کی گاڑی متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں دو طالبات اور ایک اسکول ٹیچر سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال باغ شفٹ کر دیا گیا جبکہ پولیس کی نفری جائے حادثہ پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں