ڈسٹرکٹ جیل سے درجنوں قیدی عملے کو یرغمال بناکر فرار ہوگئے

راولاکوٹ (پی این آئی)آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قیدیوں کے ٹولے نے جیل توڑدی ۔

سزائے موت کے چھ مجرموں سمیت 18 قیدی دن دہاڑے بھاگ نکلے۔ پولیس فائرنگ سے ایک قیدی مارا گیا۔ بھاگنے والوں میں بھارت کو مطلوب کالعدم تنظیم کا کارندہ غازی شہزاد بھی شامل ہے۔ جیل توڑنے کا منصوبہ بھی غازی شہزاد کی سربراہی میں ہی بنایا گیا۔پونچھ میں قیدیوں نے دوپہرڈھائی بجے جیل توڑی اور ایسے بھاگے جیسے میراتھون ہورہی ہو۔ منصوبے کے تحت 19 قیدی مرکزی دروازے پر پہنچے اور سنتری کو گن پوائنٹ پریرغمال بنایا۔پولیس نے جوابی کارروائی کی لیکن وہ محدود پیمانے پر تھی، ایک قیدی گولی لگنے سے زخمی ہوا جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ مارے جانےوالے قیدی خیام سعید کو پانچ سال قید سنائی گئی تھی۔

بھاگنے والوں میں ثاقب مجید، عثمان اقرار، شمیراعظم، عامرعبداللہ ، فیصل حمید اور ناظریاسین سزائے موت کےمجرم شامل ہیں۔نعمان آصف، آصف دلبر اور ثقلین سرفراز کو 25 سال، مکرم فیصل، ساجد نصیر اور سہیل رشید کو 10، 10 سال قید سنائی جاچکی ہے۔جیل سے فرار ہونے والوں میں ہیبت اللہ حوالاتی تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close