گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، کتنے لاپتہ؟

آزاد کشمیر(پی این آئی)گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، کتنے لاپتہ؟آزاد کشمیر کی تحصیل آٹھ مقام کے علاقے کریم آباد کے مقام پر دریائے نیلم میں گرنے والی گاڑی کے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق دریا میں گرنے والی گاڑی کے 10 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ سرچ آپریشن میں ماہر غوطہ خور اور رسیکیو اہلکار شریک ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک گاڑی کیل سے تاؤبٹ جاتے ہوئے کریم آباد کے مقام پر دریا میں گر گئی تھی۔اس حادثے کے بعد 12 افراد کو دریا سے نکال لیا گیا تھا جن میں 6 افراد جاں بحق ہو چُکے ہیں اور 6 زخمی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close