سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے 2 بیٹوں، ایک رشتہ دار اور 4 ڈرائیورز کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی تھانہ مار گلہ پولیس کی جانب سے کی گئی۔

 

 

 

پولیس نے 5 گاڑیاں بھی قبضے میں لیں۔ جن گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا ان پر پولیس لائٹیں بھی لگی ہوئی تھیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کو شہری پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاتھا،تنویر الیاس کو تھانہ مارگلہ پولیس نے گرفتارکیا، انہیں شہری پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار کیاگیا،تنویر الیاس کو تھانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close