10 جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

مظفر آباد(پی این آئی)آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جون سے 13 اگست تک تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 14 اگست کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے زیر انتظام تعلیمی ادارہ جات میں 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close