سردار تنویر الیاس کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا

مظفرآباد (پی این آئی)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی جانب سے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت سائبر کرائم ونگ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 9,10 اور 20 کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق تنویر الیاس نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پراپیگنڈہ کیا۔متن کے مطابق تنویرالیاس نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست آزاد کشمیر کو بھی نشانہ بنایا اور اس گمراہ کن مہم سےعوام میں بے چینی اور ریاست مخالف جذبات بھڑکانا تھا۔یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو ایف آئی اے کی جانب سے ایک اور مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

close