اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔۔۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ غلط استعمال کرنے کے کیس میں سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے سردار تنویر الیاس کا طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیا۔
اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے درخواستِ ضمانت دائر کی گئی۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سردار تنویر الیاس کی درخواستِ ضمانت پر فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں