پولیس افسران و اہلکاروں کا کمشنر کے ماتحت کام کرنے سے انکار

مظفر آباد (پی این آئی) پولیس افسران نےچیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو درخواست دی ہے جس میں کمشنر میرپور چودھری شوکت کے ماتحت کام کرنے سے انکارکیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے متن کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں شہید ہونے والے سب انسپیکٹر عدنان فاروق قریشی کی تدفین کے موقع کمشنر کا رویہ تکلیف دہ تھا، کمشنر میرپور نے قبرستان میں تدفین کے موقع پر انتہائی سخت بدخلاق اور غیر مناسب لہجہ اختیار کیا، کمشنر میرپور کے اس فعل سے جہاں پولیس کو رنج و تکلیف پہنچی وہیں قبرستان میں موجود دیگر شرکا اور ورثائے شہید کی بھی دل آزاری ہوئی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ کمشنر میرپور ڈویژن کو فل فور او ایس ڈی کرتے ہوئے ان کے ساتھ پروٹوکول و سکیورٹی کی ڈیوٹی پر مامور جملہ نفری پولیس واپس لی جائے، پولیس کے متعلق کمشنر کا رویہ انتہائی غیرمناسب تھا، پولیس فورس ایک ڈسپلن فورس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close