آزادکشمیر میں رینجرز پر پتھراؤ اور تشدد کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)آزادکشمیر میں رینجرز پر پتھراؤ اور تشدد کی ان دیکھی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

آزادکشمیر میں بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے احتجاج میں رینجرز پربھاری پتھراؤ اور گاڑیاں جلائی گئیں احتجاج کے نام پر شروع ہونے والےپرتشدد مظاہروں کا بغور جائزہ لینے سے یہ واضح ہو جاتا ہےکہ یہ احتجاج صرف سستے آٹے اوربجلی کے لئے نہیں بلکہ اس کے پیچھے کچھ اورچھپے محرکات بھی تھے۔جہاں انتہائی دلخراش مناظر بھی دیکھنے کو ملے جن میں میرپور کے ایس ایچ او عدنان قریشی کو شرپسند ٹولے کی جانب سے شہید کر دیا گیا جبکہ 90سے زائد پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے اور بے شمار گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا امن و امان کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح تھی، جس کے لئے پولیس کے بعد رینجرز کو طلب کیا گیا مگر حاصل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شر پسندوں نے پرامن رینجرز کے اہلکاروں اور گاڑیوں پر شدید پتھراؤ کیا ، جس سے متعدد گاڑیو ں کو شدید نقصان پہنچا۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہےکہ مظاہرین رینجرز کےخلاف نعرے بازی اور پہاڑوں سے پتھراؤ بھی کر رہے ہیں،شرپسندوں نے رینجرزکی دو گاڑیاں بھی جلا ڈالیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close