آئی جی آزاد کشمیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

مظفرآباد(پی این آئی) انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

آئی جی آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ گریڈ 20 کے افسر عبدالجبار کو نیا انسپکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد ندیم بخاری کا بھی تبادلہ کر دیا گیا اور ان کی خدمات وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے حوالے کردی گئی ہیں۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close