آزاد کشمیر، تشدد سے نہیں تحمل سے معاملات درست ہو سکتے ہیں، فاروق صدیقی

نیویارک (پی این آئی) کشمیر گلوبل کونسل کے صدر فاروق صدیقی نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں مظاہرین کو پرامن طریقے سے ٹیکل کرنے کی افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پر ریاست کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ ہونا چاہیے، تشدد پسندانہ کوئی بھی راستہ انتہائی تشویش ناک اور قابل مذمت ہے، کشمیر گلوبل کونسل نے نوجوانوں کی ہلاکت کی مذمت کی اور کہا کہ رینجرز کو تعینات کرنا غیر جمہوری طرز عمل ہے۔ رینجرز کی تعیناتی سے معاملہ مزید بگڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر یوں پر تشدد قابل قبول نہیں ہے،

حالات خراب کرنے کی ذمہ داری کشمیر حکومت پر عائد ہوتی ہے، حکومت کو اپنے شہریوں کی آواز کو سننا چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ کشمیر گلوبل کونسل عوام کے حقوق کی جدوجہد کی بھرپور اور مکمل حمایت کرتی ہے۔کشمیر گلوبل کونسل نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں فوری چھوڑیں، آزادکشمیر سمیت گلگت بلتستان نے اپنے مستقبل کا فیصلہ رائے شماری کے ذریعے کرنا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کی جانوں کے ساتھ کھیلنے سے گرہیز کیا جائے ۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ امن کی راہ کو ہموار کرنے کے لیے کردار ادا کیا جائے۔ انھوں نے واضع کیا کہ کسی بھی طرح کا تشدد قابل قبول نہیں ہے۔ عوامی جمہوری حقوق کو سلب کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کریں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close