احتجاج ختم کرنے کا اعلان

آزاد جموں و کشمیر(پی این آئی)احتجاج ختم کرنے کا اعلان۔۔۔۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے تھے۔آزاد جموں و کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی تحریک ختم کرنے کے اعلان کے بعد آج 5 ویں روز ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے۔مختلف اضلاع سے لانگ مارچ کے شرکاء کی اپنے اپنے علاقوں میں واپسی شروع ہو گئی۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ترجمان کے مطابق احتجاجی تحریک کے دوران 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر آج یومِ سوگ منایا جا رہا ہے، مظفر آباد میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔ترجمان جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری پر احتجاجی تحریک ختم کر دی گئی، آج کاروباری مراکز، بازار اور دکانیں 3 بجے تک بند رہیں گی۔آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کہیں معطل اور کہیں متاثر ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔آزاد کشمیر بار کونسل کی کال پر وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔آٹھ مقام اور نکیال میں بازار اور سڑکیں سنسان ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close