حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لیے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کا دعویٰ

مظفر آباد(پی این آئی)آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، کمشنر پونچھ اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور حکومتی کمیٹی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری ، کمشنرپونچھ اور ایکشن کمیٹی کے ارکان مذاکرات میں شریک ہوئے جبکہ مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا اور جلسے میں پڑھ کر سنایا جائے گا۔یاد رہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا گیا تھا جو کہ شدت اختیار کر گیا اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی جبکہ فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید اور 16 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو کھلے دل سے مذاکرات کی دعوت دی تھی اور پریس کانفرنس میں کہا تھا حکومت آٹے اور بجلی کی قیمتوں پر مزید ریلیف دینے کے لیے تیار ہے ، کوئی غیر جمہوری فیصلہ نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں