آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف پرتشدد احتجاج، اے ایس آئی جاں بحق

مظفر آباد (پی این آئی)آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پرتشدد رخ اختیار کرگئی۔

میرپور میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین اور پولیس میں تصادم ہوگیا۔ جس کے دوران فائرنگ سے اے ایس آئی عدنان قریشی جاں بحق ہوگیا۔کوٹلی میں مظاہرین اور پولیس کی جھڑپوں میں متعدد مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے،مظاہرین نے متعدد گاڑیاں توڑ دیں جبکہ پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی ہے۔پولیس حکام کے مطابق پونچھ کوٹلی شاہراہ پر مظاہرین نے مجسٹریٹ کی گاڑی کو آگ لگادی ہے۔دوسری طرف آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی پولیس اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔آزاد کشمیر میں بازار، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ کل مظفر آباد پہنچے گا، جہاں انتظامیہ نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں