عام تعطیل کا اعلان

مظفر آباد (پی این آئی) حکومت آزاد کشمیر نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کے پیش نظر 10 اور 11 مئی کو تعلیمی اداروں میں2 روزہ تعطیل کا اعلان کردیا ہے، جبکہ پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔وزیر داخلہ آزاد کشمیرنے کہا کہ ڈڈیال میں 4 گھنٹے تک ایک ریاستی افسر کو یرغمال بنایا گیا اورایک سرکاری گاڑی کو جلایا گیا، ڈڈیال میں محدود کارروائی صرف امن وامان برقرار رکھنے کیلئے کی گئی، اس دوران شرپسند عناصر نے ایک شیل کو اٹھاکر نزدیکی سکول میں پھینک دیا اور پروپیگنڈا کیا گیا کہ ایک سکول کی بچی ہلاک ہوگئی، لیکن اللہ کے فضل سے ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ جمعرات کو حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران 10 اور 11 مئی کو تمام اسکولز، کالجز اینڈ اکیڈمیز میں عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے 2روز کے لیے بند رہیں گے تاکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کے باعث ممکنہ طور پر کشیدگی کے دوران کوئی ناخوشگوار صورت حال پیدا نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close